
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے اپنے سب سے بڑے الزام 35پنکچر پر معذرت کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاکہ نجم سیٹھی پر یہ الزامات محض افواہوں کی بنیاد پر لگائے گئے تھے،35پنکچر سے متعلق بہت سی اطلاعت تھی جن پر ہم نے یقین کر لیا ،ہمیں یقین کرنے کے بجائے ان افواہوں کی تصدیق کر نی چاہیے تھی ۔انہو ں نے کہا کہ معافی مانگنے کا وقت آ گیاہے اس لیے 35پنکچر والے الزام پر معذرت خواہ ہیں ۔ تحریک انصاف کی جانب سے 2013کے عام انتخابات کے بعد 35پنکچرکا الزام لگایاگیاتھا جس کی بنیاد پر دیگر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے ہیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں بھی یہ الزامات ثابت نہیں کیا جاسکاہے ۔جس کے باعث عارف علوی نے اس الزام کے حوالے سے معذرت کر لی ہے اور کہاہے کہ یہ الزاما ت غلط افواہوں کی وجہ سے لگا ئے گئے تھے