تازہ ترینکھیل

بولنگ ایکشن ٹیسٹ، محمد حفیظ کو بھارتی ویزا مل گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) محمد حفیظ کو بھارتی ویزا مل گیا، بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنائی میں ہوگا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا، آئی سی سی سے تاريخ ملنے کے بعد بولنگ ايکشن ٹيسٹ کیلئے چنائی جائيں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اس بارے ميں باضابطہ طور پر آگاہ کر ديا گيا ہے، محمد حفيظ جلد ہی بولنگ ايکشن ٹيسٹ کیلئے روانہ ہوں گے۔واضح رہے کولمبو ٹیسٹ کے دوران امپائرز کی جانب سے محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا، اس سے پہلے بھی محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم وہ کلیئر ہوگئے تھے، اس بار بولنگ ایکشن رپورٹ منفی آنے پر پاکستانی اسپنر کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے زیر و ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker