پاکستانتازہ ترین

گوجرنوالہ ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے دستے کو پنوعاقل سے کھاریاں لے کر جانے والی ٹرین کی 4 بوگیاں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جاگریں جس کے نتیجے میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مال بردار ٹرین پنوعاقل سے کھاریاں جارہی تھی جس میں 4 مسافر بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں جو ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جاگریں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں ریسکیو آپریشن شروع کردیا جب کہ نہر سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خصوصی ٹرین کے ذریعے فوجی دستے کھاریاں جارہے تھے تاہم مال گاڑی میں لگی 4 بوگیاں جامکے چھٹا کے مقام پر نہرمیں جاگریں جس کے نتیجے میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ نہر سے 8 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ پل کا ٹوٹنا تھا جب کہ نہرمیں ڈوبنے والے مزید مسافروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker