تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا ڈاکوؤں کے نر غے میں،عوام عدم تحفظ کا شکار،شاپنگ کے اوقات کار میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار)ٹیکسلا ڈاکوؤں کے نر غے میں،عوام عدم تحفظ کا شکار،شاپنگ کے اوقات کار میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضامن خواب خرگوش کے مزے لو ٹنے لگے ،پو لیس غیر قانونی ناکے لگا کر عیدی بنا نے میں مصروف،شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پا نچ رکنی ڈاکوؤں کے مسلح ٹولے نے ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں یکے بعد دیگرے دو ڈکیتیوں کی وارداتیں کیں پہلی ڈکیتی رات نو بجے کے قریب ٹھٹھہ خلیل روڈ ٹیکسلاپر نا صر میڈیکوز جبکہ دوسری ڈکیتی کی واردات ٹھیک ایک گھنٹے کے بعد رات دس بجے لالہ رخ واہ کینٹ امیر ٹریڈرز پر ہوئی جہاں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دوکان میں موجود افراد کو یر غمال بنایا اور نو لاکھ کے قریب نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ لالہ رخ واہ کینٹ امیر ٹریڈرز چوکی نمبر تین سے چند قدم کے فا صلے پر واقع ہے مگر پو لیس واقعہ سے بے خبر رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں چوری،ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی وارداتوں کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے ادہر انجمن تاجران واہ ٹیکسلاکے عہدیداران شیخ ضیاء الدین،سردار زبیر خان،ملک عابد محمود نے وارداتوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پو لیس کے اعلی احکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں میں گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔امروز رات کے وقت گلبرگ کالونی سے بھی نامعلوم افراد نے موٹڑ سائیکل 125 چرا لیا، شہریوں کے مطابق موٹڑ سائیکل چوری کر کے واردات کے لئے استعمال کیا جاتے ہیں ، مسلح ڈاکو بھی 125 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو واردات کے لئے آئے تھے ،

یہ بھی پڑھیں  طورخم کشیدگی بات چیت کے ذریعے حل کی جائے: بلاول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker