تازہ ترینکھیل

پالی کیلے ٹیسٹ :سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آئی لینڈرز کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لئے ہیں۔ کوشال سلوا 9 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں تیسرے ٹیسٹ کے لئے 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر کی جگہ شان مسعود، عمران خان، احسان عادل اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے: فواد چودھری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker