تازہ ترینکھیل

پالی کیلے ٹیسٹ؛ سری لنکا پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آئی لینڈرز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 272 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن یاسر شاہ اور راحت علی نے صرف 6 رنز پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ یاسر شاہ نے اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ راحت علی نے 3 اور اظہر علی نے 2 وکٹیں حاصل کی۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ بلے باز ڈیموتھ کرارتنے کے 130 رنز کی بدولت سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر اختتام تک 272 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کشال سلوا 9، اوپل تھرنگا 46، لھیرو تھرمانے 11، کپتان انجیلو میتھیوز 3، جیہان مبارک 25، دنیش چندیمل 24، اور دھمیکا پراساد بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ تھرندو کشال 17 اور سرنگا لکمل ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے خسرہ کے پھیلاؤ کا نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker