تازہ ترینعلاقائی

سبی:شہرمیں نیشنل بینک سمیت تمام نجی بینکس کی اے ٹی ایم مشینوں کا خراب ہونا معمول بن گیا

سبی(محمد طاہرعباس نمائندہ خصوصی ) شہر میں نیشنل بینک سمیت تمام نجی بینکس کی اے ٹی ایم مشینوں کاکبھی لاک کبھی لنک ڈاؤن تو کبھی کیش نہ ہونا معمول بن گیا جس کے باعث شہریوں خصوصا تنخواہ دار ملازمین اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر ی اے ٹی ایم مشینوں کے بار بار چکر لگا کر آخر کار خالی ہاتھ گھروں کو لوٹتے ہیں تفصیلات کیمطابق شہریوں تنخواہ دار ملازمین اور اکاؤنٹ ہولڈرز کی سہولت کیلئے لگائی گئی اے ٹی ایم مشینیں عوام کو چوبیس گھنٹے سہولت دینے کی بجائے درد سر بن کررہ گئی ہیں تنخواہ دار ملازمین اپنی تنخواہ کے حصول کیلئے اے ٹی ایم کارڈز ہاتھوں میں تھام کر بار بار اے ٹی ایم مشینوں کے چکر لگاتے ہیں مگر کبھی اے ٹی ایم مشین میں کیش نہیں کبھی لنک ڈاؤن تو کبھی بینک اسٹاف کی جانب سے مشین لاک کردی جاتی ہے تو مجبورا تنخواہ لےئے بغیر ہی گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے اس ضمن میں تنخواہ دار ملازمین کا کہنا ہے کہ عید بھی نزدیک آرہی ہے اور اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے باعث ہم اب تک اپنی تنخواہ نہیں وصول نہیں کرپارہے اگر اے ٹی ایم مشینوں کا یہی حال رہا تو ہمارے بچے عید کی خوشیاں نہیں منا سکیں گے تنخواہ دار ملازمین نے بینک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبی میں اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کا نوٹس لیکر اے ٹی ایم مشینوں کی سروس مکمل طور پر بحال کی جائے

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker