تازہ ترینکھیل

وزیراعظم نواز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ ہاکی لیگ میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 3 بار کی ورلڈ چیمپیئن اور 3 بار اولمپیکس چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے حکام سے قومی ٹیم کی بہتری کے لئے بھی اقدامات مانگ لئے ہیں۔دوسری جانب وزارت بین الصوبائی امور نے قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ بیلجیم میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم مایوس کن کارکردگی کے باعث تاریخ میں پہلی بار اولمپکس میں جلوہ گر نہیں ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ملالہ نےہمیں حوصلہ دیا، حملہ آورکےسوال پر ہم نےمذاق سمجھا: کائنات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker