پاکستانتازہ ترین

لاہور:مرکز،پنجاب اوربلوچستان میں حکومت سازی، ن لیگ نے آج اجلاس بلالیا

nawaz sharifلاہور(نمائندہ پاک نیوز) حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ن کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا، میاں نواز شریف صدارت کریں گے۔ آج کے اجلاس میں مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی،پہلے سو دن کی منصوبہ بندی، لوڈ شیڈنگ سے ریلیف اور بجٹ تجاویزپرگفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق مرکز میں جمعیت علمائے اسلام ف اور فنکشنل لیگ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹرز اور مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔آج اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کس حکمتِ عملی کے تحت پیش آیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سابق لیجنڈ کرکٹ کھلاڑی عبدالقادر انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker