پاکستانتازہ ترین

معروف ادیب اور ناول نگار عبد اللہ حسین انتقال کرگئے

لاہور (نامہ نگار)عالمی شہرت یافتہ اداس نسلوں کے داستان گو اور معروف ادیب اور ناول نگار عبد اللہ حسین انتقال کرگئے، عبداللہ حسین خون کے سرطان میں مبتلا تھے۔مشہور ادیب عبد اللہ حسین طویل علالت کے بعد لاہور میں  انتقال کرگئے، عبد اللہ حسین عالمی شہرت یافتہ ناول اداس نسلیں کے خالق تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کئی دنوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،  انتقال کے وقت  ان  کی عمر84سال تھی، مرحوم کی نماز جنازہ وائی بلاک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔ عبداللہ حسین کے انتقال پر صدر مملکت اور وزیراعظم نواز شریف نے  انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم کی اردو زبان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ عبداللہ حسین کا شمار اردو کے بلند پایہ ناول نگاروں میں ہوتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:کمرشل ایریا کو فول پروف بنانے کے لئے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے،ڈی ایس پی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker