تازہ ترینعلاقائی

بارکھان: شوکاز نوٹس و جرمانے خود ساختہ مہنگائی برداشت نہیں ۔اے سی سہیل انور ہاشمی

بارکھان( آئی این پی ) پرائس کنٹرول کمیٹی حرکت میں آگئی جرمانے و شوکاز نوٹس جاری۔خود ساختہ مہنگائی قطا برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائیس کنٹرول کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر بارکھان سہیل انور ہاشمی سٹی پولیس کے ایس ایچ او اعجاز شاہ،کے ہمراہ اچانک صدر بازار بارکھان کا دورہ کیا اور چیئرمین پرائیس کنٹرول کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر بارکھان سہیل انور ہاشمی نے فرداًفرداًعوام سے قیمتوں کے بارے میں پوچھا جبکہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیئے نرخناموں کو واضح جگہ پر آمیزہ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مختلف بیکریوں پر چھاپے زائد المعیاد مشروبات اپنے قبضے میں لے کر ضائع کردیں۔اس موقع پر چیئرمین پرائیس کنٹرول کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر بارکھان سہیل انور ہاشمی نے میڈیا سے بات چیت کرت ہوئے کہا کہ ما ہ مبارک ہمیں ایثار اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے دکانداروں کو چایئے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال پسندی کے ساتھ عمل کریں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔انہوں نے بیکری مالکان و عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ زائد معیاد مشروبات جو کہ ایک زہر ہے فروخت کرنے سے گریز کریں۔روزیداروں نے اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں وقتاًفوقتاً چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن اور غیر معیاری اشیاء پر پابندی عائد کی جائے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:سمیراملک ن لیگ میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker