پاکستانتازہ ترین

حکومت کاآڈیٹرجنرل آف پاکستان کاآڈٹ کرانے کافیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اورسرکاری ونیم سرکاری فنڈزکے استعمال کاآڈٹ کرنیوالے سپریم ادارے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کااپناآڈٹ بھی کرانیکا فیصلہ کیاہے اورسب سے حساب مانگنے والے کوبھی جواب دہ بنادیاہے ۔ حکومت نے صدرمملکت کی منظوری سے غیرجانبدارانہ آڈٹ افسرکے ذریعے آڈیٹرجنرل کی جانب سے منظور کردہ اخراجات کاآڈٹ کرانے کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔وزارت خزانہ کے سینئرافسرنے گزشتہ روز نجی چینل کوبتایاوفاقی حکومت نے فنانس بل 2015ء کے ذریعے آڈیٹرجنرل کے فنکشنز، اختیارات ٹرمز اینڈ کنڈیشن اورسروس آرڈیننس2001  ء میں ترمیم کردی ہے اور مذکورہ آرڈیننس میں ایک نئی شق  19شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے آڈیٹرجنرل کی منظوری سے ہونیوالے اخراجات کے آڈٹ کیلئے صدرایک غیرجانبدارآڈٹ افسرمقررکرکے آڈٹ کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نواز قدم بڑھاؤ۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker