تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نوے روزگزرجانےکےباوجودمیری نوایکڑزمین کو قبضہ مافیا سے نہیں چھڑوایا گیا،چوہدری شفیق

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نوے روز گزر جانے کے باوجود میری نو ایکڑ زمین کو قبضہ مافیا سے نہیں چھڑوایا گیا۔؛ایس پی قبضہ گروپ : کے رانا فیاض احمد خاں نے دن دیہاڑے تیس مسلح غنڈوں کے ہمرا ہ لاکھوں کی فصلیں اجاڑ کر کروڑوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار سابق ناظم چوہدری محمد شفیق نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ؛ ایس پی گروپ ؛پنجاب کا سب سے بڑا قبضہ گروپ بن چکا ہے اور اس میں پولیس کے بڑے بڑے ریٹائرڈ افسر شامل ہیں یہ گروپ دن دیہاڑے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر لیتا ہے۔کئی خاندان کنگال ہو کر فاقوں کا شکار ہو چکے ہیں اور کئی متاثرہ لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر چکے ہیں۔اس گروپ نے اربوں روپے کی محکمہ انہار ،محکمہ شکاریات اور محکمہ اوقاف کہ سرکاری محکموں کی زمینیں بھی ہڑپ کر رکھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس گروپ کے رانا فیاض احمد خاں نے تیس مسلح غنڈوں کے ہمراہ میری لاکھوں روپے کی فصلیں دن دیہاڑے اجاڑ کر کرروڑوں کی زمین پر قبضہ کرلیا۔نوے روز گزر جانے کے باوجود میری زمین کا قبضہ نہیں چھڑوایا گیا ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیڈ بلوکی کی محکمہ انہار اور محکمہ اوقاف کی اربوں کی زمینوں پر ناجائز قابض ایس پی گروپ کی تحقیقات کرائیں اور یہ کیس نیب کو دیں۔سابق ناظم نے کہا کہ اسکی زمین پر سے ناجائز قبضہ ختم کروایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  نو منتخب سینٹ چئیرمین صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے، سپریم کورٹ میں اہلیت چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker