تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:قادر سی این جی اسٹیشن جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر مسلح ڈکیتی کی واردات

ٹیکسلا(نا مہ نگار)قادر سی این جی اسٹیشن جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر مسلح ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم افراد چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر گن پوائنٹ پر سی این جی اسٹیشن پر کھڑی تین گاڑیاں لیکر فرار ہوگئے، چوکیدار کی درخواست پر تھانہ صدر واہ کینٹ نے زیر دفعہ 292 کے تحت مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھاہ صدر واہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم ڈاکووں نے قادر سی این جی اسٹیشن پر سحری کے وقت دھاوا بول دیا چوکیدار سلمان شاہ ولد عالم شاہ مطابق تین نوجوان جن کی عمریں تیس بتیس سال تھیں سحری کے وقت سی این جی اسٹیشن پر آئے اور چوکیدار سے پانی مانگا بعد ازاں چوکیدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ کر غسل خانے میں بند کردیا،سی این جی اسٹیشن جہاں لوگوں کی گاڑیاں کھڑی تھیں نامعلوم ڈاکووں نے دو کیری ڈبے نمبری،SW-703/GT-61 اور ٹیوٹا ہائی ایس نمبریLES-4707 لیکر موقع سے فرار ہوگئے،چوکیدار کے مطابق ڈاکوو ں پنجابی بول رہے تھے جبکہ تینوں نے شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی ، اور تینوں کے پاس اسلحہ تھا ،یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لالہ رخ چوکی نمبر تین کے چند فرلانگ پر واقع حمید ٹریڈرز کو نامعلوم ڈاکووں نے لوٹا تھا جبکہ پولیس کسی بھی ملزم کوتاحال گرفتارنہ کرسکی

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:سوئی گیس کے ملازمین نے جعلی سوئی گیس کنکشن لگا لگا کر تجوریاں بھر لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker