پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات میں 35 نہیں بلکہ 70 پنکچر لگائے گئے، عمران خان

کراچی(نمائندہ خصوصی)چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 35 پنکچرکا دعویٰ کرنے والے اب بھی اپنی بات پر قائم ہیں جب کہ جوڈیشل کمیشن میں ہمیں پتہ چلا کے عام انتخابات میں 35 نہیں بلکہ 70 پنکچر لگائے گئے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ہم نے ثابت کردیا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی جب کہ پنجاب میں ریٹرنگ افسران نے الیکشن کرایا جن کے ذریعے دھاندلی کی گئی اورجوڈیشل کمیشن کے سامنے ہمارے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے ثابت کردیا ہے کہ انتخابات میں 35 نہیں بلکہ 70 پنکچر لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اصل دھاندلی پنجاب میں ہوئی جہاں حکومت نے نجم سیٹھی کو نوازتے ہوئے 2 مرتبہ چیرمین پی سی بی بنایا تاہم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمیشن دھاندلی کی تحقیقات کررہا ہے اور جوڈیشل کمیشن کا جو فیصلہ ہوگا وہ قابل قبول ہوگا جس سے ملک میں جمہوریت آگے بڑھے گی۔چیرمین تحریک انصاف کا سندھ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں اس لئے صوبے میں افراتفری مچی ہوئی ہے جب کہ آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی ایما پرفوج کے خلاف بیان دیا لیکن جب انہیں پیچھے ہٹتے دیکھا تو خوف کے مارے دبئی میں جاکر بیٹھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے سابق سربراہ نے تردید نہیں کی کہ وہ ایم کیو ایم کو پیسے نہیں دیتے تھے اگرایم کیو ایم میرے خلاف کیس کرسکتی ہے تو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف بھی عدالت جائے۔

یہ بھی پڑھیں  کچھ شرقپور شریف کے مسائل کی باتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker