تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:بدترین لوڈ شیڈنگ قیامت خیزگرمی ،روزہ داروں نے جبار چوک حطار نہر کا رخ کرنا شروع کردیا

ٹیکسلا(نا مہ نگار)بدترین لوڈ شیڈنگ قیامت خیز گرمی ،روزہ داروں نے گرمی سے بچنے کے لئے جبار چوک حطار نہر کا رخ کرنا شروع کردیا،قرب وجوار سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جبار چوک نہر پہنچنا شروع ہوگئے اتوار کے روز لوگوں کی کثیر تعداد جن میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی نے نہر میں نہاتے ہوئے سار ادن گزارا،لوگوں کا کہنا تھا کہ گرمی نے انکا حال برا کردیاہے دوسری طرف واپڈا کی مہربانی کہ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی حد سے تجاوز کرگیا اب روزہ دار اس قیامت خیز گرمی میں کیا کریں انھوں نے کہا کہ نہر میں نہا کر انھیں سکون ملتا ہے،اور گرمی کا احساس کم ہوتا ہے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا میں بلدیاتی الیکشن کے آغاز پر ترقیاتی کاموں کے نام پر مسلم لیگ ن اپنے ڈمی امیدواروں کو جتانے کیلئے سیاسی رشوت بانٹ رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker