پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر ناروے روانہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر ناروے روانہ ہو گئے۔وزیراعظم نوازشریف ناروے میں اپنے ہم منصب اورولی عہد سے ملاقاتوں کے علاوہ تعلیم کے موضوع پر ہونے والے سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف کو ناروے کے دورے کی دعوت ان کے ہم منصب ارنا سولبرگ نے دی تھی۔وزیراعظم دورے کے دوران اوسلو میں تعلیم برائے ترقی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے، کل ہونے والی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم وفود کے ہمراہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ اور ولی عہد ہاکون میگونوس سے ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور پر مذاکرات بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ناروے ہے،دورے سے پاک ناروے تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مریض کو خون دینے کے لئے جانے والے افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker