پاکستانتازہ ترین

سیالکوٹ سیکٹرپربھارتی دراندازی، پنجاب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربھارتی سیکیورٹی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رات بھرجاری رہا ۔ پنجاب رینجرز نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ۔بھارتی فوج نےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ اور باجرہ گڑی سیکٹرز پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ بھارتی فوج نے نہ صرف پنجاب رینجرز کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا بلکہ رہائشی علاقوں پر بھی گولہ باری کی۔پنجاب رینجرز نے کی بھرپورجوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کے دورہ بھارت سے امن کی امید زند ہ ہوگئی۔کامران مائیکل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker