تازہ ترینکھیل

پالی کیلے میچ ،سری لنکا کاپاکستان کو جیت کیلئے 377رنز کا ہدف

پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)پانی کیلئے میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 92اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 299رنز بنا لیے ہیں جس کے بعد سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 362رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔<br تفصیلات کے مطابق چوتھے روزکے کھیل کا آغاز سری لنکا کے کھلاڑی میتھیوز نے 77رنز اور چندی مال نے 39رنز سے کیا اور تاہم چندی مال 67رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ میتھیوز 112رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ا ن کے ساتھ لکمال صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3یاسر شاہ اور راحت علی نے دو دو وکٹیں جبکہ احسان عاد ل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔میتھیوز ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی ہے اور اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔پاکستان کے خلاف تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker