تازہ ترینفن فنکار

میرا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، ایان علی

راولپنڈی (نمائندہ شوبز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے میڈیا میں اپنے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ نام نہ جوڑا جائے ۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کی ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف الیکٹرونک میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، الیکٹرونک  یڈیا پر پراپیگنڈا انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے ۔ حکومت پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے ،کسی سیاسی شخصیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میرا نام کسی سیاسی شخصیت سے نہ جوڑا جائے ۔درخواست میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ 20 اور 24 کروڑ روپے لے جانے والوں کی ضمانتیں کی جا رہی ہیں، انکی ضمانت کیوں نہیں ہو رہیں۔ان کا کہنا تھا علم نہیں تھا کہ اتنی رقم لے جانا غیر قانونی ہے ، جس پر وہ معافی مانگتی ہیں

یہ بھی پڑھیں  تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، موٹر وے پولیس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker