تازہ ترینعلاقائی

ھائی پھیرو:غلہ منڈی کی طرف جانے والی سڑکوں کاٹھیکہ دارسڑک پربجری ڈال کرسڑکیں ادھوری چھوڑکرغائب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔غلہ منڈی کی طرف جانے والی سڑکوں کا ٹھیکہ د ار ،سڑک پر بجری ڈال کر سڑکیں ادھوری چھوڑ کر غائب ۔عوام اور ٹریفک کو آمدورفت میں شدیددشواری کا سامنا ۔وزیر اعلی کا ؛پکیاں سڑکا ں سوکھے پینڈے ؛ کا نعرہ ٹھس ۔وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو غلہ منڈی کی طرف جانے والی سڑکوں کا ٹھیکہ د ار سڑک پر بجری پھینک کر فرار ہوگیا ہے اور سڑک کی تعمیر میں بلاوجہ تاخیر سے سڑک کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہی ہے۔ سڑک سے ٹریفک کا گزرنا اور پیدل چلنا ناممکن ہے۔کر وڑوں روپے سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کئی ماہ سے نامکمل ہے اور ٹھیکیدار اس سڑک پر پتھر پھینک کر فرار ہو گیا ہے۔غلہ منڈی کو جانے والے کسان ،شہری اور ٹریفک شدید مشکلات کا شکار ہیں ، شباب ملی کے رہنما ملک خلیل عباس سمیت سیاسی، سماجی، اور کاروباری رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کا فوری نوٹس لیکر اسکی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ان رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبہ کو نہ مانا گیا تو وہ اعلی حکام کے دفاتر کے باہر احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے

یہ بھی پڑھیں  یوم تکبیر پر عہد کریں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker