پاکستانتازہ ترین

جائے وقوع سے ٹوٹےاورکھلےہوئے نٹ بولٹ ملے ہیں: وفاقی وزیرریلوے

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گجرانوالا میں جائے وقوع سے ریلوے ٹریک کے ٹوٹےاورکھلےہوئے نٹ بولٹ ملے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ٹرین حادثےکی تحقیقات کررہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آزادانہ طور پر تحقیقات کررہی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم نےمزید 2 سے 3 روزکا وقت مانگا ہے جس میں نٹ بولٹ کےٹوٹنےاورکھلےہونےکی تحقیقات ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثےکی کوئی ابتدائی رپورٹ نہیں جاری ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نےچھناواں پل کوخستہ حال قراردینےکی کوشش کی، چھناواں پل ریلوےآپریشن کیلئےپوری طرح فٹ تھا۔ سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوےانجینئرزکےمطابق ٹریک پررفتارکی کوئی پابندی نہیں تھی اور پل مکمل طور پر فٹ تھا۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ڈرائیورنےایمرجنسی بریک لگانےکی کوشش کی مگر بریک لگانےکی کوشش کےدوران ٹرین پل تک پہنچ چکی تھی، انجن ٹکرانے سے پل کا ایک پلرمتاثر ہوا ہے، پل سے945فٹ دورانجن کا پہیہ پٹڑی سے اترنےکے شواہد ملےہیں۔ جائےوقوعہ سے26کلومیٹر پہلےٹرین کو رکنا تھا مگرنہیں رکی

یہ بھی پڑھیں  عمران خان اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker