تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:رمضان المبارک میں عمرہ کے نام پر فراڈ

چونیاں(نامہ نگار) رمضان المبارک میں عمرہ کے نام پر فراڈ،عمرہ پر جانے والے مقررہ تاریخ پر ویزہ ، پاسپورٹ اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ کا انتظار کرتے رہے ، دوسری طرف متعلقہ ٹور آپریٹر فون بند کر کے دفتر کو تالے لگاکر سینکڑوں لوگوں کے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار۔ متاثرین سراپا احتجاج ، وزیراعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشی محمد افضل شاہین نے اپنا اور اپنی والدہ کو رمضان المبارک میں عمرہ کروانے کیلئے شادمان مارکیٹ لاہورمیں واقع گلوبل روٹ اینڈ ٹریول کو اڑھائی لاکھ روپے اور پاسپورٹ جمع کروائے متعلقہ کمپنی نے دس رمضان کو روانگی کی تاریخ بتائی اور فون کے زریعے اطلاع کی یقین دہانی کروائی۔مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ ابھی ویزہ نہیں لگا جب چار پانچ دن مسلسل فون بند ہونے اور کوئی اطلاع نہ ملنے کے بعد جب متعلقہ دفتر میں گئے تو پتہ چلا گلوبل روٹ ٹریول اینڈ ٹورز ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کے تقریبادوکروڑ روپے اکٹھے کر کے دفتر کو تالے لگار کر فرار ہو چکے تھے۔ سینکٹروں متاثرین کی رمضان المبارک میں حرمین کی زیارت و عمرہ کی خواہش ادھوری رہ گئی اور انکی جمع پونجی لٹ چکی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے روتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں سرکاری خرچ پر عمرہ کروایا جائے اور کسی کے مذہبی جذبات سے کھیلنے اور جمع پونجی لوٹ کر فرار ہونے والے ہوس کے پجاریوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کرنے سے پہلے ایے لوگوں کے انجام سے سبق حاصل کرے

یہ بھی پڑھیں  نائیجیریا: مسجد میں خود کش بم دھماکے میں 26 افراد جاں بحق، 28 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker