تازہ ترینعلاقائی

واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف حادثات واقعات میں تین افرادہلاک دو شدید زخمی

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف حادثات واقعات میں تین افرادہلاک دو شدید زخمی ، فیصل محمود نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکرخود کو گولیوں سے چھلنی کر کے زندگی کا چراغ گل کردیا ، محمد ایوب ولد میر بخش سکنہ ٹیکسلا عدالت سے اپنی بھا نجی کے اغواہ کے مقدمہ کی پیروی کے بعد عدالت سے باہر آیاادہر پہلے سے چوک سرائے کالا پر سات نوجوان اسکی طاق میں بیٹھے تھے انھوں نے للکار کر کہا کہ آج تمھیں زندہ نہیں جانے دیں گے اور کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے وار کر کے موقع پر ڈھیر کر دیانوجوان چیخ و پکار کرتا رہا مگر کسی نے اسکی ایک نہ سنی اور بے دردی کے ساتھ چھریوں ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے پیٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جب تک مذکورہ نوجوان بے دم نہ ہوانامعلوم نوجوان اسے مارتے رہے،محمدایوب ٹیکسلا چوک میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک ساجد محمود نے ایدھی سنٹر کی وساطت سے نوجوان کی نعش سول ہسپتال پہنچائی ، ادہر واہ کینٹ اسٹیٹ ایریا کوارٹر 2G-340 کے رہائشی حافظ اسد کے بھائی چھپیس سالہ فیصل محمود نے موبائل خریدنے کے لئے گھر والوں سے رقم کا مطالبہ انکاری پر طیش میں آکر خود کو گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کردیا،تیسرا واقعہ ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈ پر فیصل ٹاؤن کے قریب اٹھارہ سالہ فرقان اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کی باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ فرقان خان کو فوری طور پر پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا فرقان کا والد بیرون ملک میں محنت مزدوری کے لیئے گیا ہوا تھا متوفی کا ایک معصوم بچا باپ کی شفقت سے محروم ہو گیا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:معصوم بچییوں اوراپنی جان کی بھیک مانگتی مانگتی سیلابی پانی میں پھنسی مامتاایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker