بین الاقوامیتازہ ترین

تحریک انصاف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیراہتمام برطانیہ بھرسے نومنتخب صدوراورعہدیداران کےاعزازمیں افطارڈنر

unnamed (1)بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان تحریک انصا ف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام برطانیہ بھر سے نو منتخب صدور اور عہدیداران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا انعقاد مقا می ہال میں کیا گیا ،افطا ر ڈنر کی میزبانی کے فرائض صدر پاکستان تحریک انصا ف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ ڈا کٹر عدنان مسعود صدیقی اور ڈاکٹر عامر سہیل نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصا ف ویسٹ مڈلینڈز زاہد پرویز ، صدرپاکستان تحریک انصا ف ویسٹ یا رکشائرملک شرجیل ، صدر پاکستان تحریک انصا ف ویلز ریاض حسین ، صدر پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف انگلینڈ حافظ طارق ، صدر پاکستان تحریک انصا ف نارتھ ویسٹ ڈا کٹر عبد البا سط، صدر پاکستان تحریک انصا ف ساؤتھ ایسٹ انوار الحق ، ڈاکٹر غلام عباس ، سابق صدر پاکستان تحریک انصا ف وومن ونگ رفعت مغل ، نائب صدر پاکستان تحریک انصا ف لندن سفینہ الہیٰ، آئمہ علی ، رانا شوکت رشید ، منان امین بٹ ، عبد الحمید باما ، سابق صدر آصف خان، رضوان مجید ، غضنفر محمود ، چو ہدری صادق ، چو ہدری عبد المعید ، چو ہدری امین جلال ، ڈاکٹر محمد نیا ز ، مبشر صدیق ، ریا ض احمد ، صا دق حسین ، شاھد حسین ، وقاص بیگ ، مد ثر علی ، شہباز مختار ، وسیم خان اور کامران بٹ نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جس طرح پاکستان تحریک انصا ف کی تنظیم سازی کے حوالہ سے ریجن کے اندر میرٹ اور انصا ف کو مد نظر رکھا گیا ہے اسی طرح قومی سطح پر بھی میرٹ کو ملحوظ خا طر رکھا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہاکہ نو منتخب عہد یداران کے انتخابات اور کامیابی کے بعد مشکل مرحلہ اب شروع ہو تا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصا ف کی برطانیہ بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پو را کرنا ہے ۔ انہو ں نے اپنی قیادت پر بھرپور اعتما د کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصا ف عمران خان کی رہنمائی میں دنیا بھر میں تحریک کو فعال بنا نے اور متحرک کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی منزل اور مقصد استحکام پاکستان اور اسکا امن و امان ہے جس کے لیے ہر عہدیدار اور ممبر اپنی ذمہ داریا ں پو ری کر ے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ مستقبل قریب میں پاکستان تحریک انصا ف کو مزید فعال اور منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں آپس کے اندرونی تنازعات کو مکمل طو ر پر ختم کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف ایک مضبوط اور طا قتور قوت کا روپ دھا ر گئی ہے کوئی بھی سیاسی جما عت یا حریف اسے شکست نہیں دے سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں کسی بھی اپو زیشن جما عت سے خطرہ نہیں ہے لیکن ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے اندر پیدا ہو نے والی اپو زیشن سے خو د کو محفوظ بنا نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب عہدیداران اور انکے مد مقابل جما عت کے اندر متحد و منظم ہیں اور ہمارا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ،جما عت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام اور دیگر جما عتوں سے ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک مضبوط اور ترقی یا فتہ پاکستان کے لیے پاکستان تحریک انصا ف کو مضبوط اور مو ئثر بنا نا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں  شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker