پاکستانتازہ ترین

رضا ربانی کا انوکھا آرڈر

اسلام آباد(بیوروچیف) چیئرمین سینیڑ میاں رضا ربانی نے ارکان کیلئے ایک انوکھا آرڈر جاری کر دیا۔ ارکان سینیٹ کیلئے ڈریس کوڈ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اب سے ایوان میں آستینں چڑھانے پر پابندی ہو گی۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے رولنگ دی ہے کہ سینیٹرز آدھی آستینوں والی شرٹ یا قمیض پہن کر تو ایوان میں آ سکتے ہیں لیکن اگر ارکان سینیٹ پوری آستینوں والی قمیض یا شرٹ پہنیں تو ایوان میں بیٹھ کر آستینیں ہرگز نہ چڑھائیں کیونکہ یہ پارلیمانی آداب کے خلاف ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوان میں بیٹھ کر آستینیں چرھانا کئی ارکان کا ٹریڈ مارک بھی بن چکا ہے۔میاں رضا ربانی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان ڈریس کوڈ کی پابندی یقینی بنائیں۔چیئرمین صاحب نےارکان سینیٹ کیلئے لباس کا ضابطہ اخلاق تو جاری کر دیا مگر یہ نہیں بتایا کہ خلاف ورزی پر سزا کیا ملے گی

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں سات افراد پرتشدد واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker