پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر جنوبی افریقا پہنچ گئے

راولپنڈی(بیوروچیف)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر جنوبی افریقا پہنچ گئے، انہیں گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، سربراہ پاک فوج نے افريقن ہم منصب سے اہم ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر آج جنوب افریقا پہنچے، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقن آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل وی آر ماسوندو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون پر اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جنوبی افریقا کے ڈیفنس پروڈکشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تربیت و سہولیات کے تبادلے کا جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیں  کراچی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ملزمان کو گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker