تازہ ترینفن فنکار

ہیرو شاہد کپور آج دولہا بنیں گے

نئی دہلی(نمائندہ شوبز)بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔34سال کے شاہد کپور کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والی21سال کی میرا راجپوت سے ہو رہی ہے، جس میں دولہا دلہن کے قریبی عزیز مدعو ہیں ۔ گذشتہ روز دہلی میں ہونےوالی سنگیت کی تقریب میں دولہا دلہن نے بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔دولہا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے فورا بعد شاہد کپور اپنی دلہنیا کو لے کر ممبئی آ جائیں گے۔اور 12جولائی کو گرینڈ ریسپشن دیں گے ،جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنےوالی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر:غریب خاتون کوگھر میں گھس کر 7مسلح افراد نے تشددکا نشانہ بنا ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker