پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے جسٹس وجیہہ کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پرمزید فیصلے دینےسے روک دیا

اسلام آباد(بیوروچیف) چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف عمران خان نے جسٹس وجیہہ الدین کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے دینے سے روک دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی انتخابات کروائے اور بطور پارٹی چیئرمین ایک غیر جانبدار الیکشن ٹریبونل تشکیل دیتے ہوئے انہیں اس کی سربراہی سونپی جس کا ایجنڈا انتخابی شکایات کی تحقیقات تھا۔ پارٹی نے ٹریبونل کی رپورٹ اور دوبارہ انتخابات کی سفارشات کو قبول کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل نے تحلیل کے بعد بھی احکامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جو اس کے دائرہ اختیار سے باہر تھا۔ اس لئے وہ ان سے باضابطہ درخواست کرتے ہیں کہ تحلیل شدہ ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے نہ دیئے جائیں۔ وہ ملک کی خدمات پر ان کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن کسی کو بھی اس کی حدود اور مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ امر یقینی ہے کہ بحیثیت چیئرمین وہ پارٹی کی جدوجہد کو ہر قسم کے نقصان سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لیاری گینگ وارکے ماسٹرمائنڈ عزیر بلوچ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker