تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:مانگٹاوالا پولیس کی حراست میں ملزم نے ہتھکڑی سمیت بی ایس لنک میں چھلانگ لگا دی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔ مانگٹا والا پولیس کی حراست میں ملز م نے ہتھکڑی سمیت بی ایس لنک میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔ ملزم پر اُسکی بیٹی کے ساتھ زنا کا الزام تھا اور پولیس باپ بیٹی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر واپس لے جا رہی تھی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹا والا پولیس کا نیاز احمد اے ایس آئی اور محمد رفیق کانسٹیبل مقدمہ نمبر 299/15بجرم376کے ملزم لیاقت علی اُسکی بھابی نجمہ اور اُسکی بیٹی صائمہ کو لاہور سے ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر واپس لے جا رہی تھی کہ جب گاڑی ہیڈ بلوکی پر بی ایس لنک کے پُل پر سے گزرنے لگی تو چلتی گاڑی سے لیاقت علی نے ہتھکڑی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ۔دیکھتے ہی دیکھتے ملزم پانی میں ڈوب گیا اور تیز پانی کی لہروں میں آ کر مر گیا ۔ غوطہ خوروں نے لاش کو تلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگر ابھی تک لاش نہیں مل سکی ۔پتا چلا ہے کہ مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 299/15بجرم376میں اُسکی بیٹی صائمہ کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا ۔واقع کا سن کرضلع ننکانہ اور ضلع قصور کے اعلیٰ پولیس افسران، سرائے مغل پولیس اور مانگٹا والا پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کی تلاش شروع کر دی ۔ملزم کھنڈا موڑ کے محلہ ٹوڑی والا کا رہائشی تھا اور اُسکی دو بیویاں تھیں

یہ بھی پڑھیں  ملک دشمن قوتوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کی ہے،فہمیدہ مرزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker