پاکستانتازہ ترین

عمران اورریحام اسی سال مولانا طارق جمیل کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد(بیووچیف) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل 2 روزقبل عمران خان کی دعوت افطار پر بنی گالہ گئے تھے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کی تلقین کی اورانہیں دعوت دی کہ دونوں ان کے ہمراہ رواں برس ہی حج کریں جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اوران کی اہلیہ مولانا طارق جمیل کے ہمراہ رواں برس حج ادا کرنے حجاز مقدس جائیں گے۔مولانا طارق جمیل اپنے سحرانگیزاندازِ بیان کے باعث ناصرف عوام میں بے پناہ مقبول ہیں بلکہ اعلیٰ حکومتی شخصیات اورقومی کھلاڑیوں میں بھی بے پناہ احترام کی نظرسے دیکھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاک بھارت ٹیموں کا 8 سالہ کرکٹ شیڈول، 6 سیریز کھیلی جائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker