تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ڈی پی اوتھانہ میں ٹاؤٹوں کے خلاف بھی کارروائی کریں،عبدالرشید

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ڈی پی او میانوالی نے جس طرح میانوالی میں منشیات فروشوں اور سودوخوروں کے خلاف اعلان جنگ کر کے عوام میں پائے جانے والے خوف کو ختم کر دیا وہی وہ تھانہ میں ٹاؤٹوں کے خلاف بھی کارروائی کریں اور جو تھانے میں جانے والے سائلین سے درخواست لکھوانے کے تین سو روپے لے رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کر یں ان خیالات کا اظہار داؤدخیل کے امیر جماعت اسلامی عبد الرشید خان ،کارکن یونس خان ،شہریوں ظفر اللہ خان ،آصف خان ،عاطف خان ،عادل خان اور زوہیب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک نے میانوالی سے منشیات فروشوں اور سود خوروں کے خلاف اعلان جنگ کر کے ضلع بھر میں منشیات ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اسی طرح تھانوں سے ٹاؤٹوں کا بھی خاتمہ کریں اور تھانہ داؤدخیل میں جانے والے سائلین سے ایک ٹاؤٹ درخواست لکھوانے کا تین سو روپے تک لیتا ہے جو کہ سراسر زیارتی ہے جبکہ ان کے وقوعہ کی خبر بھی لگے تو پانچ سو روپے تک بھی لیے جاتے ہیں انہوں نے ڈی پی او میانوالی سے اپیل کی ہے یا تھانے میں محرر خود سائل کو درخواست لکھ دیں یا کوئی غریب کو تھانے میں بٹھا کر عوام کو درخواستیں لکھوانے کے لیے بند ہ ہو جو جائز رقم لیکر ان کو درخواستیں لکھ دے ایسے تاؤٹ لوگوں سے غریب عوام کی جان چھڑائی جائے پہلے ہی سائل مصیبت کے مارے ہوتے ہیں اور پھر درخواست لکھوانے کے تین سو روپے لیے جاتے ہیں جو ان غریب لوگوں کے ساتھ بہت زیارتی ہے اس کا نوٹس لیکر ان ٹاؤٹ قسم کے لوگوں کا تھانے میں داخلہ بھی بند کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے تیزاب پی لیا،حالت تشویشناک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker