تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:پولیس کی حراست میں خود کشی کرنے والے ملزم کی لاش نہ مل سکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔پولیس کی حراست میں خود کشی کرنے والے ملزم کی لاش نہ مل سکی ۔واقعہ پولیس اہل کاروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آ یا سرائے مغل تھانہ میں پولیس نے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتھانہ مانگٹا والا پولیس کی حراست میں ملزم لیاقت علی نے ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی اُسکی لاش ابھی تک نہ مل سکی۔ دوسری طرف تھانہ مانگٹا والا کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شبیر احمد نے تھانہ سرائے مغل میں ایف آئی آ ر درج کرائی ہے ہے جس میں خود کشی کے واقعہ کی ذمہ داری اے ایس آئی نیاز احمد اور کانسٹیبل مظہر فرید پر ڈالی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پولیس اہلکاروں کی غفلت ، لاپرواہی اور اپنی ڈیوٹی صیحح طور پر ادا کرنے کی وجہ سے پیش آ یا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : دھرنا پارٹI بھی ناکام ہوا تھا اور اب پارٹII بھی ناکامی سے دوچار ہوگا .منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker