تازہ ترینعلاقائی

ہیڈ بلوکی کی آبی گزرگاہوں، خفاظتی بندوں اورپانڈ ایریاکی ہزاروں ایکٹرزرعی اراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔ہیڈ بلوکی کی آبی گزگاہوں ، خفاظتی بندوں اور پانڈ ایریا کی ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر لینڈ مافیا کے قبضے ۔حفاظتی بندوں کی مرمت بھی نہیں کی گئی سیلاب میں بڑے نقصان کا خدشہ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہیڈ بلوکی کے ارد گرد آبی گزرگاہوں محکمہ انہار کے حفاظتی بندوں اور پانڈ ایریا کی چودہ سو ایکٹر زمین پر با اثر لینڈ مافیا نے نا جائز قبضے کررکھے ہیں حکومت پنجاب نے ان سرکاری زمینوں کو سیلا ب سے قبل قبضہ مافیا سے پاک کرنے کا حکم دیا مگر افسوس کہ ہیڈ بلوکی اور ارد گرد میں ابھی تک محکمہ انہار کے افسران نے جائز قابضین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی اس کے علاوہ خفاظتی بندوں کی بھی مُرمت نہیں کی گئی ۔گزشتہ سال بند نمبر نو کو سیلاب کی وجہ سے جو شدید نقصان پہنچا تھا اُس کشتہ کی بھی تعمیر نہیں کی گئی ،سیلاب آ نے کی صورت میں ہیڈ بلوکی اور گردو نواح کی زرعی زمینوں اور انسانی آ بادیوں کو شدید نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ بلوکی اور گردونواح کی محکمہ انہا ر کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کر کے آبی گزرگاہوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور حفاظتی بندوں کی فوری مرمت کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker