تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:قیامت خیزگرمی اورلوڈ شیڈنگ نے کمسن بچے سمیت سات افرادکی جان لےلی

sunاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)قیامت خیز گرمی اور مسلسل لوڈ شیڈنگ سورج کی تپش کی تاب نہ لاتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں خاتون بھکارن اور کمسن بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ سرکاری سکولوں میں درجنوں بچے بے ہوش ہو گئے ہسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث آپریشن بھی ملتوی کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز سے اوکاڑہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔اوپر سے بیس گھنٹے سے زائد ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں پانی نہ ہونے سے ہر گلی محلہ کر بلا میں تبدیل ہو چکا ہے ۔سخت گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے کرمانوالہ اسٹیشن کے قریب بوڑھی خاتون حاجراں بی بی ،دو فور ایل کے رہائشی خالد کا کم سن بیٹا اسد علی ،کھیتوں میں کام کرنے ولا ینگ پور کا رہائشی معراج دین ،رینالہ خورد کا اسلم اقبال ،منڈی احمد آباد کا ساٹھ سالہ غلام نبی،چونگی نمبر سات کا رہائشی موٹر مکینک اقبال خان اور اکبر روڈ کا رہائشی منور حسین زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پرائمری سرکاری سکولوں کے درجنوں طلبہ و طالبات کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔محکمہ موسمیات اوکاڑہ مرکز کے مطابق اوکاڑہ کا درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکاہے اور اس میں مزید شدت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔طلبہ کے والدین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان فوری کر دیا جا نا ناگزیر ہے

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: ڈکیتی کےالزام میں قیدخواتین پرپولیس کامبینہ تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker