پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا عیدالفطر پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کوعیدالفطر پر ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنیکاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعۃ الوداع اورعیدالفطرکی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔اس حوالے سے وزارت پانی وبجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیزکوہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے بیان کے مطابق عیدالفطرکے موقع پر بجلی کی پیداوار بڑھانے اورلوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے یقینی بنانے کے لیے ڈیمزسے پانی کااخراج بڑھایا جائیگا۔ بجلی پیداکرنیوالی کمپنیزکواضافی تیل وگیس دینے کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عالم اسلام اور سعودی وایرانی تنازعہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker