پاکستانتازہ ترین

مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 48ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی(نمائندہ خصوصی) قیام پاکستان کی جدوجہد میں بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی 48ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔ بہن اور بھائی کے درمیان مثالی ایثار و محبت کا جب بھی ذکر ہوتا ہے، لوگ بانی پاکستان اور محترمہ فاطمہ جناح کو یاد کیے بغیرنہیں رہتے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔ 1929میں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ محترمہ نے قائداعظم کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا۔ ان کی گراں قدر خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا گیا۔ سال1964 میں پیرانہ سالی کے باوجود قوم اور جمہوریت کی خاطر جنرل ایوب کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں، انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا۔ محترمہ فاطمہ علی جناح 9جولائی 1967کو 73برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئیں، لیکن پاکستانی قوم ان کی گراں قدر قومی خدمات پر انہیں آج بھی یاد کرتی ہے

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker