پاکستانتازہ ترین

نعت خوانی کوبزنس بنانا اور رقم طے کرنا جائز نہیں،حافظ حامدرضا نعت خواں

3لاہور(سٹاف رپورٹر) کراچی سے آئے ہوئے پاکستان کے مشہور نعت خواں حافظ حامد رضا نورانی (کراچی والے) سے ایڈیٹر پاک نیوز عقیل خان اور ان کی ٹیم نے سپیشل ملاقات کی اور ان سے انٹرویوو کیا۔ حافظ حامدرضا تقریباً چارسال سے نعت گوئی کی دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک پاکستان کے مختلف چینلز پر پروگرا م کیے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے تین البم بھی مارکیٹ میں آچکے ہیں۔ جن کے نام اسلام زندہ باد، میلا د کا موسم اور مرحبا یا رسول اللہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی پیسے طے کرکے نعت خوانی نہیں کرتے  بلکہ اپنے رب اور اپنے آقا کی تعریف پیش کرنے کا مزا لیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حامد رضا نے کہا کہ ویسے تو نعت پڑھنے کا ہر جگہ اپنا مزہ ہوتا ہے مگر مجھے بزرگوں کی موجودگی میں کلام پڑھنے کا بڑا سرور آتا ہے۔ جب ان سے پوچھا کہ وہ نعت خوانی کی دنیا میں کسطرح آئے اور ان کو کس نے زیادہ سپورٹ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نعتیں سنا کرتا تھا اور نعتیں سنتے سنتے مجھے بھی پڑھنے کا شوق ہوگیا اوراس کامیابی کے پیچھے میرے والد محترم محمد فرید قادری صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔انہوں نے بتایاکہ انکی ایک نعت ’’درودشریف‘‘بہت مشہور ہے جو اکثر لوگوں کی فرمائش پر محفل میں سنایا کرتا ہوں۔ انہون نے بتایاکہ حافظ طاہر قادری سے بہت متاثر ہوں۔ آخر میں حافظ صاحب نے اپنی نعت ’’روک لیتی ہے آپﷺ کی نسبت‘‘ بھی سنائی۔ ایڈیٹر پاک نیوز لائیو کےانٹرویو کرتےوقت نامور افسانہ نگار محمدعلی رانا ، کالمسٹ فیصل مجیب شامی اور نام یوم تکبیر کے خالق مجتبیٰ رفیق بھی موجود تھے۔ پاک نیوز کی ٹیم نے ان سب کے ہمراہ لاہور جمخانہ میں افطار ڈنر بھی کیا۔

IMG_20150708_205452

یہ بھی پڑھیں  ڈرون حملوں کی اجازت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی ، وزیراعظم، پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker