تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:معروف سماجی شخصیت محمد سرور جاوید عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جھنگ(تحصیل رپورٹر)معروف سماجی شخصیت محمد سرور جاوید عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔دوست احباب کا پھر پور طریقے سے استقبال ،خانہ کعبہ پر حاضری اور ماہ مقدس میں برکتیں سمیٹنے پر مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کی معروف سماجی شخصیت محمد سرور جاوید حجاز مقدس سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جھنگ پہنچنے پر دوست احباب نے بھرپور طریقے سے استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر سرور جاوید نے کہا کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ماہ مقدس کے دوران عباد ت کر نے اور بر کتیں سمیٹنے سے دل کو الگ ہی سکون پہنچتا ہے اور میں اپنے اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں یہ سعادت عطاء فرمائی ۔ علاوہ ازیں جھنگ کی مذہنی ،سماجی ،سیاسی اور کارو باری تنظیموں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker