پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کادھرنےکےدنوں کی قومی اسمبلی کی تنخواہیں حکومت کو واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنےکےدنوں کی قومی اسمبلی کی تنخواہیں حکومت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب میں کیس ہےتو ضیاءاللہ کو استعفیٰ دینا پڑے گا،ضیاء اللہ آفرید ی کو ہماری نیب نے گرفتار کیا ہے، ضیا اللہ آفریدی پی ٹی آئی کے مضبوط ترین کارکن ہیں، لیکن کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہیں اپنی وزارت سے استعفیٰ دینا ہوگا، ڈائیلاگ سے ہی طے ہوگا کہ ہارڈ لائنر کون ہے،پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ہمارے پاس آرہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کا مسئلہ پولیس حل نہیں کرسکتی ، پولیس کو سیاسی بنادیا گیا ،لوگوں کے پاس رینجرز کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، خیبرپختونخوا میں ناظمین کےانتخاب کےلیےکمیٹی بنادی،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کاجائزہ لیاہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو نتیجہ ہوگا قبول کریں گے ،حفیظ پیرزادہ اور ٹیم نے کمیشن میں مضبوط دلائل دیے،جوڈیشل کمیشن میں ڈھائی کروڑ ووٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں

یہ بھی پڑھیں  ’’شریفانہ ‘‘اجتماع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker