تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک نے میانوالی کی عوام کے دل جیت لیے

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک نے میانوالی کی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور انہوں نے ایسے اقدامات کر کے میانوالی کی تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں میں ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر خدا بخش زرگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سود خوروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے شخص ضیاء اللہ آرائیں کے پاس گئے اور ان کی عیادت کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کے تمام اخراجات محکمہ پولیس برداشت کر ئے گی ان کی تعیناتی سے میانوالی میں جہاں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا وہی سودخوروں کے خلاف بھی ان کا اعلان جنگ غریبوں اور سود خوروں کے ہاتھوں جکڑے ہوئے لوگوں میں امیدکی کرن پید اکر دی ہے ہم تمام صرافہ برادری کی جانب سے ان کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  رینجرز اختیارات کا مسئلہ آج حل ہو جائے گا، لطیف کھوسہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker