تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: بجلی کی لوڈ شیدنگ سحری کے وقت کی جا ری،عوام کو مشکلات کا سامنا

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) داؤدخیل میں بھی بجلی کی لوڈ شیدنگ سحری کے وقت کی جا رہی ہے جس سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی جانب سے سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا لیکن اس کے باوجود حکومت کے اعلان صرف اعلان ہی ثابت ہوئے ہیں اب سحری اور پھر تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ داؤدخیل شہر میں دن کے اوقات میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں نہ ہی پنکھے چلتے ہیں اور نہ ہی فریج کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے دن میں بھی روزے داروں کو وولٹیج کی کمی کے باعث شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے روزے دار حکومت کو بد عائیں دینے پر مجبور ہیں داؤدخیل کے سیاسی ،مذہبی ،سماجی حلقوں نے ایکسین واپڈا ،ایس ،ڈی او واپڈا سے اپیل کی ہے کہ داؤدخیل میں وولٹیج کے مسلئے کا حل کیا جائے اور عوام کو کم از کم بجلی کے وقت فل وولٹیج حاصل ہو ں اور وہ روزے کا تائم آسانی کے ساتھ گزار سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اے آر وائی نیٹ ورک کے سولہ سال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker