بین الاقوامیتازہ ترین

نریندر مودی اور نواز شریف کی ملاقات افسوسناک ہے، شیوسینا

نئی دہلی(ڈیسک رپورٹر)انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پیشرفت پر بی جے پی کی اتحادی نہیں بنے گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شیوسینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مودی جی نے نواز شریف سے ایسی صورتحال میں ملاقات کی جب سرحدی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں مودی صورتحال کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور ہمسایہ ملک کو بھی مودی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ مودی کو پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے قبل سوچنا چاہئے کہ ان کے ہاتھ ہمارے فوجیوں کے خون سے تو نہیں رنگے؟ ہمیں امید ہے کہ مودی پاکستان کو سبق ضرور سکھائیں گے۔ میانمار آپریشن کے بعد ہم نے سوچا تھاکہ پاکستان اس سے سبق سیکھے گا لیکن ایسا نہیں ہوا لیکن جلد ایسا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  راحت فتح علی خان چار سال پابندی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker