تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:موٹرسائیکل چوروں کا خطرناک ”بالے شاہ گینگ ”گرفتار،دس موٹرسائیکلیں برآمد

دیپالپور(نامہ نگار) موٹرسائیکل چوروں کا خطرناک ”بالے شاہ گینگ ”گرفتار،دس موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں ،مزید تفتیش جاری ہے ایس ڈی پی او دیپال پورسرکل اے ایس پی بقاء محمد بگٹی نے اتحاد پریس کلب دیپالپور کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور سرکل میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے ۔بالے شاہ موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار کر لیا گیا ہے یہ گینگ پانچ ملزمان پر مشتمل تھا جن میں سے گینگ کا سرغنہ اقبال شاہ عرف بالے شاہ اور شکور شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے ابتدائی تفتیش کے دوران دس عدد موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں ہیں یہ گینگ لاہور، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن سے موٹرسائیکلیں چور ی کرتے تھے اوران تمام اضلا ع کی پولیس کا مطلوب تھا مزید اے ایس پی بقا ء محمد بگٹی سب ڈویثرنل پولیس آفیسر دیپالپور نے بتایا کہ زیر ہدایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانامیں نے الطاف حسین ASIسی آئی دیپالپور کو بالے شاہ گینگ کی گرفتار ی کے لئے خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی جس پر ابتدائی طوردو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے 10عدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ ناجائز ہمراہ گولیاں برآمد کر لیا گیا ہے مزید موٹرسا ئیکلز کی برآمدگیاں متوقع ہیں اے ایس پی بقا ء محمد بگٹی نے کہا کہ امن امان کو بحال رکھنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے امن کے ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف دیپالپور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا دیپالپور سرکل کو امن کا گہوارہ بنانا میری اولین ترجیح ہے اور میری اس ترجیح میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرونگا ۔

یہ بھی پڑھیں  کینیڈا نےپاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز عطیہ کر دئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker