تازہ ترینعلاقائی

دیپال پور:ٹریفک پولیس کی عیدی مہم ,ٹریفک کا نظام خراب ہو گیا

دیپالپور(نامہ نگار) دیپال پورٹریفک پولیس کی عیدی مہم ٹریفک کا نظام خراب ہو گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور اور گرد نواح میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر عید قریب آتے ہی ٹریفک پولیس عیدی مہم میں مصروف لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہرمیں عید کی خریداری کا رش جوں جوں بڑھتا جا رہا ہے مگربے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے بازاروں میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بنتا جا رہا ہے ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کورواں رکھنے کی بجائے موٹر سائیکل، چنگ چی رکشوں،ٹریکٹر ٹرالی اوردیگر گاڑیوں کے چالانوں کی آڑ میں عیدی مہم شروع کئے ہوئے ہے جس سے ٹریفک کا نظام بر ی ترا تباہ ہو کر رہ گیا ہے ٹریفک پولیس کے عملہ کی آشیربادکے باعث جگہ جگہ چنگ چی رکشاؤں کے اڈے قائم ہوچکے ہے جس سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے جبکہ اکثر اوقات سٹرک کے درمیان میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں
کھڑی ہو جاتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے شہریوں کا کہناہے کہ ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کی جائے جوعوام کوسہولت دینے کی بجائے وبال جان بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!