تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: نوجوان پارٹی کاہراول دستہ ہیں،باسم بٹ

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)پی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کے صدر باسم بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان پارٹی کاہراول دستہ ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ،مایوس کارکنان پارٹی کی فعالیت اور پارٹی پر قابض غیر فعال قیادت کے محاسبہ کے لئے کمربستہ ہوجائیں ، قیادت ورکرز کنونشن بلا کر پارٹی ورکرز کی رائے لے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا باسم بٹ جن کے پورے خاندان نے پارٹی کے علم کو بلند رکھنے کے لئے قربانیاں دیں اور پارٹی کی فعالیت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا باسم بٹ کا کہنا تھا قیادت کی عدم توجہ سے واہ کینٹ جو کہ کسی وقت منی لاڑکانہ کہلاتا تھا آج پارٹی گراف کم ہونے سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں ،پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے جس کی بنیادی وجہ مقامی قیادت کی نا اہلی اور رابطوں کا فقدان ہے ،کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا جو پارٹی کی تباہی کا باعث بنی ،ایسے میں پارٹی کی فعالیت کے لئے ایسے نظریاتی کارکنان کی ضرورت ہے جنہوں نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی،اور پارٹی کا پرچم بلند رکھنے کے لئے دن رات ایک کیا انھوں نے کہا کہ قیادت کو چاہئے کہ وہ مقامی سطح پر تنظیمات کی از سر نو اور کارکنان سے مشاورت کے بعد تشکیل کریں تاکہ کارکنان کو فعال قیادت میسر آئے اور مقامی سطح پر اسکا کھویا ہوا مقام بحال ہو ،غیر فعالیت کے ذمہ داران کو پروٹوکول دینے کی بجائے انکی اتنی سرزنش کی جائے کہ انھیں اس بات کا ادراک ہو کہ انھوں نے نہ صرف پارٹی کے ساتھ دھوکہ کیا قیادت کو اندھیرے میں رکھا فوٹو سیشن سے پارٹی کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی بلکہ نظریاتی کارکنان کے دلوں کو بھی ٹھیس پہنچائی،

یہ بھی پڑھیں  شیح قیصرایوب نےپارٹی الیکشن میں تحصیل قصور کے پینل کی صدارت کافیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker