تازہ ترینکھیل

سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف

دمبولا (نمائندہ سپورٹس)میزبا ن سری لنکا نے پاکستان کوپہلے ون ڈے میںفتح کے لئے256رنزکا ہدف دیا ہے۔پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ محمد حفیظ نے شاندار بالنگ کے باعث سری لنکن بلے بازوں کو وقفے وقفے سے پویلین بھیجنا شروع کردیا،انہوں نے41 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دنیشن چندیمال کے 65 میتھیوز اور دلشان 38،38 ، پریرا 26، تھری مانے 23 اور تھرنگا 20 رنز بنا کر قابل ذکر رہے،اس طرح مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا نے 8وکٹ کے نقصان پر 255رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 256رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی طرف سے راحت علی نے 2 ،انور علی اور یاسر شاہ نے 1،1وکٹ اپنے نام کی ۔پاکستان ٹیم میں محمد عرفان ،انور علی اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے ملیندرا سری وردنے کو ون ڈے کیپ دی ہے

یہ بھی پڑھیں  لوئردیر:دھماکے سے 13افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker