تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: پی ٹی آئی خلیل خان نے جامع مسجد امیرے خیل کے لیےساڑھےآٹھ کنال اراضی وقف کردی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )اس دور میں بھی نیک اور سماجی لوگ موجود ہیں جو اللہ کے گھروں اور ا سکی بندوں کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں داؤدخیل کے مزدور لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما ء خلیل خان امیرے خیل نے جامع مسجد امیرے خیل کے لیے ساڑھے آٹھ کنال اراضی وقف کر دی جس کی مالیت تقریبا آٹھارہ سے بیس لاکھ روپے ہیں اس زمین سے جو بھی آمدن ہو گی وہ جامع مسجد امیرے خیل پر خرچ ہو گی زمین کا انتقال مسجد کے نام کرا دیا گیا ہے خلیل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ میں کہیں زمین وقف کر کے اس پر مسجد کی تعمیر ہو لیکن جہاں میری اراضی تھیں وہاں مسجدیں بنی ہوئی تھیں تو میں نے زمین وقف کی تاکہ ہماری جامع مسجد کے فنڈز میں اضافہ ہو اور یہاں کوئی عالم امامت کی فرائض انجام دے اور بالخصوص بچوں کے لیے درس قرآن کا نظام جاری ہو اور بچے مسجد میں قرآن کی تعلیم حاصل کریں اور انہیں مسجد کے آداب کے بارے میں معلومات حاصل ہو اور وہ مسجدوں کی طرف راغب ہو اور دوسری غیر نصابی سرگرمیوں سے دور ہوں خلیل خان کے اس اقدام کو ان کی برادری کے الحاج امان اللہ خان ،الحاج انعام اللہ خان ،عبد الحمید خان سیفی ،ظفر اللہ خان ،حکمت اللہ خان ،ضیاء اللہ خان و دیگر برادری نے سراہا اور کہا کہ یہ ہمیشہ کے لیے صدقہ جاری ہے اور اس سے مسجد کو سالانہ لاکھوں روپے کی آمدن حاصل ہو گی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دوران ناکہ بندی دو افراد ے شراب برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker