تازہ ترینکھیل

پاکستان ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبرآگیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔آئی سی سی ریکارڈ  کے مطابق ون ڈے میچز کی تاریخ میں آسٹریلیا  856 میچز میں سے 529 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلامیچ جیت کر بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے اور اس طرح پاکستان نے 844 میچز میں سے 477 ون ڈے مقابلے جیتے جس سے  پاکستان کی کامیابی کا تناسب 54 فیصد سے زیا دہ ہے۔بھارت نے 884ون ڈے  میچز میں سے 446 میچز اپنے نام کیے اور 392 میں شکست سے دوچار ہونا پڑا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 731 مقابلوں میں 373 میچز اپنے نام کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سری لنکا 753 میچز میں سے 356 میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ جنوبی افریقا نے 537 میچز میں سے 332 میں کامیابی حاصل کی ہے  اور انگلینڈ نے 650 میں سے 312 میچز اپنے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پنجاب سرکاری اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ اعجازاحمد وڑائچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker