
کراچی(دانیال خان سے)پپری آئی سی آئی کی 220 لائن ٹرپ کرگئی ہے، جس کے سبب کراچی کے بیشتر علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کی وجہ سے شہر کے بیشترعلاقوں کی بجلی معطل ہوگئ، جس میں ڈرگ روڈ، شاہ فیصل، ناظم آباد بلاک4، کھاردر، لیاری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پپری آئی سی آئی کی 220 کے وی لائن ٹرپ کرگئی ہے،64 میں سے 10 گریڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، گریڈ اسٹیشن کی بحالی کا کام جاری ہے، ٹرپنگ ہوا میں نمی کے تناسب کے سبب ہوا ہے، ترجمان کے مطابق اس وقت پپری کےعلاقے میں ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے